بہترین شاعری

1:
نفرت بھی وہ کرے توکوئی دکھ نہ دے اسے
اے رب ذولجلال وہ میرا انتخاب ہے ..

2:
جھوٹی مسرّتوں کو یہ حادثہ سنا دو
ہم غم کی تلخیوں پہ ایمان لا چکے ہیں

3:
میں اب جیت بھی جاؤں تو دل خوش نہیں ہوتا
جس شخص کو ہارا ہے وہ انمول بہت تھا

4:
کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں
کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی بھول گئے ! !
5:
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں
تیرے معصوم سوالوں سے پریشاں ہوں میں
جینے کے لیے سوچا ہی نہیں، درد سنبھالنے ہوں گے
مسکرائیں تو مسکرانے کے قرض اتارنے ہوں گے
مسکراؤں کبھی تو لگتا ہے جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھا ہے
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں
تیرے معصوم سوالوں سے پریشاں ہوں میں
آج اگر بھر آئی ہے بوندیں، برس جائیں گی
کل کیا پتا ان کے لیے آنکھیں ترس جائیں گی
جانے کب گم ہوا کہاں کھویا ایک آنسو چھپا کے رکھا تھا
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں
تیرے معصوم سوالوں سے پریشاں ہوں میں
زندگی تیرے غم نے ہمیں رشتے نئے سمجھائے
ملے جو ہمیں دھوپ میں ملے چھاؤں کے ٹھنڈے سائے
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں
تیرے معصوم سوالوں سے پریشاں ہوں میں
6:
جس واقعے نے آنکھ سے ، چھینی تھی میری نیند
اُس واقعے کو ، اب تو کئی سال ھو گئے
7:
شرم، دہشت، جھجک، پریشانی
“ناز سے کام کیوِں نہیں لیتی”
آپ، وہ، جی، مگر
“یہ سب کیا ہے…؟؟”
تَُم میرا نام کیوں نہیں لیتی….!!!!

جون ایلیا

نوٹ: یہ اردو ادب کے مشہور شعراء کے اشعار ہیں..ادارہ ہذا کا اشاعت کے علاوہ ان سے کوئی تعلق نہیں..

اپنا تبصرہ بھیجیں