دنیا میں سب سے صحت مند دل والے کہاں ہیں؟

ایک جدید ریسرچ کے مطابق دنیا میں سب سے مضبوط دل ساوتھ امریکہ کے ایک ملک میں ہیں. سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بولیویا(Bolivia) کے چیمانے باشندوں کے دل کو سب سے زیادہ صحت مند پایا ہے۔ یہ لوگ کیا کھاتے ہیں؟ حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ یہ لوگ کاشت کاری کرتے ہیں اور تازہ مچھلی کھاتے ہیں..
سائنس کی معروف میگزین لانسٹ میں شائع ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ چیمانے باشندوں کی شریانوں میں کہیں بھی کسی قسم کی رکاوٹ کی علامت نہیں ملی ہے۔ یہاں تک کے ان کے معمر لوگوں میں بھی یہ علامت نہیں ہے.
یہ بات قابل تزکرہ ہے کہ بولیویا کے مرد حضرات اوسطاً 17 ہزار قدم روزانہ چلتے ہیں جبکہ ان کی خواتین کا اوسط 16 ہزار قدم ہے . یہاں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ورزش صحت کے لئے کتنا اہم ہے.
ان کو اپنی صحت کا خیال شائید ہی ہو
تحقیق میں شامل کیلیفورنیا لانگ بیچ میموریل میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر گریگوری تھامس نے کہا کہ یہ لوگ غیر معمولی ورزش کی سطح کو حاصل کرتے ہیں۔” اسی لئے یہ لوگ دلی امراض کا شکار نہیں ہوتے.. دنیا کے صحت مند دل والے بہت محنتی لوگ ہیں..

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں